عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن// امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو فنڈ دینا امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے کا غبن کرنے کے مترادف ہے ۔منگل کو ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں، مسٹر ٹرمپ نے بتایا کہ ‘بائیڈنومکس کیسے کام کرتا ہے ۔’ انہوں نے لکھا، “بائیڈنومکس… 1. آپ ٹیکسوں کی ادائیگی کرتے ہیں۔ 2. میں (مسٹر بائیڈن) اسے یوکرین بھیجتا ہوں 3. وہ اسے ہنٹر (مسٹر بائیڈن کے بیٹے ) کو واپس بھیجتے ہیں۔ 4. ہنٹراسے مجھے دیتا ہے ۔ 5. ہنٹر کو معاف کریں۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر بائیڈن نے یکم دسمبر کو اپنے بیٹے مسٹر ہنٹر کو معاف کرنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ، جس میں کہاگیا کہ یہ فیصلہ استغاثہ کی ناانصافی میں ان کے یقین سے متاثرہے ۔ نومنتخب صدر نے معافی کے حکم پر تنقید کرتے ہوئے اسے ‘انصاف کا غلط استعمال اور زوال’ قرار دیا۔دریں اثناء امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا کہ مسٹر بائیڈن کی معافی مسٹر ہنٹر کے یوکرین کی توانائی کمپنی برسما میں کام کرنے کے دور کے موافق ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر ہنٹر بائیڈن کو ٹیکس چوری کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی اور انہیں منشیات کا غیر قانونی استعمال کرنے اور بندوق رکھنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔ وہ فوجداری الزامات کا سامنا کرنے والے کسی موجودہ صدر کے پہلے بچے بن گئے ۔ ان پر 2017 اور 2018 میں 100000 ڈالر سے زیادہ ٹیکس ادا نہ کرنے کے لئے جان بوجھ کر چوری کے دو معاملا میں الزام لگایا گیاتھا اور الگ سے 2018 میں غیر قانونی ڈرگس کا استعمال کرتے وقت کولٹ پستول رکھنا کا الزام لگایاگیاتھا، جو قانون کی خلاف ورزی بھی کرتا ہے ۔ اس کے لئے زیادہ سے زیادہ 10 سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے ۔ انہیں دسمبر میں سزا سنائی جانی تھی۔