واشنگٹن//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان وائٹ ہا¶س نے آج کہا کہ پچھلے ہفتہ دونوں لیڈروں کی ملاقات خوشگوار رہی۔ وائٹ ہا¶س کے ترجمان سین اسپائس نے کہا دونوں کی ملاقات بہت اچھی رہی ہے اور مسٹر ٹرمپ محترمہ مرکل کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ نہ صرف جرمنی بلکہ پورا یوروپ امریکہ کا اہم شریک ہے ۔ پچھلے دنوں مسٹر ٹرمپ نے جرمنی تجارتی اور توسیعی پالیسیوں کو بہت برا کہا تھا تو ادھر محترمہ مرکل نے یوروپی ممالک سے امریکہ پر انحصار کم کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے اشارہ بھی کیا کہ مسٹرٹرمپ کی حکومت میں یوروپی یونین اور امریکہ کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔رائٹر۔