سرینگر// سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے وائس چیئرمین حاجی پرویز احمد بٹ نے جے کے ایس آر ٹی سی کا دورہ کر کے کارپوریشن کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے کارپوریشن کی مالی حالت میں بہتری لائیں ۔ انہوں نے کارپوریشن کے ملازمین کے کام کی ستایش کی اور کہا کہ کارپوریشن نے لوگوں کو ٹرانسپورٹیشن کی بہترین سہولیات دستیاب رکھنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ۔ انہوں نے ملازمین کی طرف سے اُبھارے گئے مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان مسائل کو مرحلہ وار طریقے پر حل کیا جائے گا ۔