ٹی ای این
سرینگر//کشمیر گڈس ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر محمد صدیق رونگہ نے کہاہے کہ چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارن کمار مہتا نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ٹرانسپورٹ نگر پارمپورہ پروجیکٹ پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ حال ہی میں سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ شعبے سے بھی ملاقی ہوئے جنہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو جلد ہی پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ نگر میں گاڑیوں کی بھاری تعداد میں آواجاہی کو مد نظر رکھتے ہوئے کنکریٹ بچھانا ہی بہتر ہوگا۔ ایسوسی ایشن سربراہ کا کہنا تھا کہ منصوبے میںسڑک رابطہ، نکاسی آب اور بجلی نیٹ ورک شامل ہے، جس کی لاگت 30 کروڑ روپے ہے ۔منصوبے کے تحت ٹرانسپورٹ نگر میں پارکس، گرین سپیسز اور کنٹی جنٹس کی ترقی کیلئے 1.58 کروڑ روپے کی کنسلٹنسی بھی شامل ہے۔
سرکار کا کہنا ہے کہ ا ِس پروجیکٹ کا مقصد سری نگر شہر کی بھیڑ کو کم کرنے اور تمام ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کو شہر سے باہر ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ حکومت کے مطابق’’یہ اِس اہم کاروباری مرکز میں روڈ نیٹ ورک اور دیگر سہولیات کے لحاظ سے مناسب سہولیات کو یقینی بنانے کا بھی تصور کرتا ہے جبکہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد تقریباً76ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کو فائدہ پہنچنے کے علاوہ مختلف ٹریڈ میں کام کرنے والے لوگوں اور تاجروں کی روزی روٹی فراہم کرے گا۔