عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بجٹ 2024 سے پہلے آل جموں و کشمیر آئل اینڈ ایل پی جی ٹینک، ٹرک ڈرائیورز اینڈ کلینرز یونین نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی توجہ ہندوستان بھر میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کی جانب مبذول کرتے ہوئے ان کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔ یونین نے ٹرانسپورٹ شعبہ کیلئے خصوصی پیکیج کی مانگ کی ہے۔ یونین نے اپنی اپیل میں وزیر خزانہ سے گزارش کی ہے کہ وہ ٹرانسپورٹروں کے بنیادی مسائل کو حل کریں جن میں روڈ ٹیکس، ٹول ٹیکس، جرمانہ،لیٹ فیس چارجز، گاڑیوں کے انشورنس پر ٹیکس اور نئی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی خریداری پر جی ایس ٹی کو بھی کم کیا جائے۔یونین صدر رنجیت سنگھ رینہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر ہندوستانی معیشت کا سب سے اہم شعبہ ہے۔