سرینگر//لل دید کالونی راولپورہ میں نصب بجلی ٹرانسفارمرجل جانے سے ایک وسیع آبادی بجلی سے محروم ہوگئی ۔لل دید کالونی میں نصب 250 کلوواٹ ٹرانسفارمر سوموار کو زوردار دھماکے کے ساتھ جل گیا ۔مقامی لوگوں نے اسے محکمہ بجلی کی غفلت شعادی قرار دیتے ہوئے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مسلسل دس روز سے ٹرانسفارمر میں تکنیکی خرابی ہونے سے اکثر بیشتر بجلی سپلائی منقطع ہوجاتی تھی جس کے بارے میں وقفے وقفے سے بجلی ملازمین کو جانکاری دی جاتی تھی لیکن محکمہ نے اس بارے میں کوئی غور نہیں کیا جس کے نتیجے میںاب ٹرانسفامر جل کر بیکار ہوا۔مقامی آبادی کے مطابق ٹرانسفارمر خراب ہونے سے علاقہ میں بجلی سپلائی کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوگئی ہے۔