عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنرکے مشیرراجیورائے بھٹناگر نے کہا ہے کہ تخلیقی اوراختراعی سوچ ہمارے سکولوں کے نوجوان طلاب،جوہماری مستقبل کی نسلوں کی تبدیلی کیلئے مشعل راہ ہوسکتے ہیں، میں سائنسی مزاج کوفروغ دینے کیلئے اہم ہیں۔ سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ وٹریننگ کے ٹائی کیتھان فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھٹناگر نے نوجوان ذہنوں میں تخلیقی اوراختراعی سوچ کی اہمیت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ یہ منفردپروگرام سکول بچوں کے ذریعے اختراعی خیالات سے کھیلوں اور کھلونوں کی جموں کشمیرکی شاندار وراثت کو کھوج نکالنے کیلئے منعقدکیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹائی کیتھان2023 نوجوان ذہنوں کوجِلابخش کرتخلیقی ،اختراعی ہنروں ،مقامی موادکی آگاہی اورروایات کوفروغ دے رہا ہے۔بھٹناگر نے کہا کہ ٹائی کیتھان تجربات کے ذریعے سیکھنے اور تخلیقی سرگرمیوں سے سیکھنے کاایونٹ ہے اوراس میں کھلونوں اور کھیلوں کومرتب کرنے کیلئے تخلیقی خیالات پرتوجہ مرکوزہے۔انہوں نے نوجوانوں میں تخلیقات کوفروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔بھٹناگرنے کہا کہ اختراع ترقی کی کلید ہے اورٹائی کیتھان جیسے ایونٹ نوجوان ذہنوں کواپنی صلاحیتوں کوپیش کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیاکرتے ہیںاوروہ ملک کی ترقی میں اس طرح اپناکردار اداکرتے ہیں۔