بلال فرقانی
سرینگر// سرینگر میں حیدر پورہ بائی پاس پر آوٹ ونگس ٹائیوٹا نے منگل کو ٹائیوٹو رومین کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر سٹیٹ بنک آف انڈیا کے ریجنل منیجر چندر موہن بھٹ نے شو روم کا افتتاح جبکہ آوٹو ونگس ٹائیوٹا کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر ماجد میر کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں اور بنکوں سمیت آٹو ونگس ٹائیوٹا کے عملہ نے بھی شرکت کی۔ آوٹ ونگس ٹائیوٹا کے چیف ایگزیکٹو افسر یونس بشیر نے اس موقعہ پر کہا کہ’’ہم آل نیو ٹویوٹا رومیون کے آغاز سے بے حد خوش ہیں جبکہ یہ مکمل کثیر المقصدگاڑی ہے جس میں بے مثال جگہ، بہترین ایندھن کی بچت،اسٹائل اور پورے کنبے کیلئے بہترین گاڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی کثیر المقصد گاڑی شعبے میں پہلے سے ہی صف اول میں ہے جبکہ سات سیٹوں کے لانچ سے مارکیٹ میں ٹویوٹا کی موجودگی کو مزید فروغ دینے کی امید ہے۔ ٹائیوٹو رومین1.5لیٹر پیٹرول انجمن اور75.8کلو واٹ قوت @6000 آر ایم پی اور136.8 Nm @4400 فورس سے لیس ہے۔ ٹائیوٹو رومین ڈرائیونگ میں خوشی کا وعدہ کرتی ہے جو جدید ترین کے،سیریز انجن سے پیٹرول کے لیے 20.51 کلومیٹر فی لیٹر کی بہترین ایندھن کی کارکردگی پیش کرتی ہے۔