نیوز ڈیسک
جموں//ایک اہم اِقدام میں، انتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں یکم اپریل 2021ء سے 31؍ مارچ 2022ء تک مختلف گاڑیوں پر عائد پچاس فیصد پسنجر ٹیکس کی چھوٹ کو منظور ی دی گئی ۔یہ فیصلہ کمرشل ٹرانسپورٹ کے آپریٹروں کی جائز مانگ کو پور کرے گا جنہیں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈائون اور پابندیوں سے نقصان اُٹھانا پڑا ہے جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو غیر فعال کرنا پڑا ہے۔کمرشل گاڑیوں کے مالکان کیلئے جنہوں نے پہلے ہی مذکورہ مدت کے لئے مساپسنجرٹیکس مکمل طور پر جمع کیا ہے ، ان کی طرف سے ادا کی گئی اِضافی رقم کو اگلے مالی برس یعنی یکم اپریل 2022ء سے 31؍ مارچ 2023ء کی مدت کے لئے جمع شدہ یا قابل وصول ذمہ داری کے مقابلے ایڈ جسٹ کیا جائے گا۔مزید یہ کمرشل گاڑیوں کے مالکان سے مالی برس 2018-19ء سے 2021-22ء تک کے بقایا پسنجر ٹیکس کی وصولی یکم اپریل 2022ء سے شروع ہونے والی سہ ماہی بنیادوں پر چار مساوی قسطوں میں لی جائے گی۔اِنتظامی کونسل میٹنگ میں محکمہ ریونیو کی تجویز کو منظور ی دی گئی تاکہ اسے عوامی مقاصد کے لئے منتقل کیا جائے۔اِنتظامی کونسل نے اوور ہیڈ ٹینک ( او ایچ ٹی ، ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹ ( آر ایس ایف پی ) ، پمپ کم آپریٹر کوارٹر ڈبلیو ایس ایس برزلہ کالونی کی تعمیر اور پی ایچ اِی ڈویژن آفس پلوامہ کے قیام کے لئے محکمہ جل شکتی کے حق میں 6 کنال اراضی کی منتقلی کی منظور ی دی۔اِنتظامی کونسل نے ضلع بانڈی پورہ کے گائو ں رکھ آشم ، سنبل ( 30کنال) ، حاجن (20کنال) اور بانڈی پورہ ( 30کنال ) گائوں میں واقع 80کنال اراضی کو مکانات و شہری ترقی محکمہ کو سالڈ ویسٹ کے اِنتظام اور ڈمپنگ سائٹس کے قیام کے لئے منتقل کرنے کی منظور دی۔ سالڈ ویسٹ کو صحیح اور سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے سے صحت عامہ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا اور ماحولیاتی اِنحطاط اور آلودگی کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ اِس کے علاوہ کوڑاکرکٹ سے پاک جموںوکشمیر کے نظریۂ کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
ِنتظامی کونسل کے فیصلے
