عظمیٰ نیوزسروس
جموں//دیہی حفاظتی گروپس(وی ڈی جیز) ارکان سے متعلق نیشنل کانفرنس رہنماوسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے بیان کوانتہائی قابل اعتراض اورقابلمذمت قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیرکے ترجمان ابھیجیت جسروٹیہ نے کہاکہ عمرعبداللہ ولیج ڈیفنس گروپ کومذہبی کی بنیادپرتقسیم کررہے ہیں۔اُنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وی ڈی جیز کی خدمات وقربانیوں کوناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان جوانوں نے سیکورٹی فورسز اورپولیس کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے جموں وکشمیرمیں امن بحالی میں اپنا کردارنبھایا۔ بھارتیہ جنتاپارٹی الیکشن میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ترجمان ترجمان ابھیجیت جسروٹیہ نے عمرعبداللہ کے بھدرواہ میں وی ڈی جیز بارے دیئے گئے بیان کی مذمت کی۔ جسروٹیہ نے کہاکہ یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے کہ جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ نے بھدرواہ میں ایک جلسے میں وی ڈی جی اہلکاروں کو بھاجپاکاورکر کہاہے۔
اُنہوں نے کہاکہ ایک بیان میں ویر جوانوں اور وی ڈی جیز پرطنز کیاگیاجنہوں نے اپنی جانوں کونچھارکیااورہمیں دہشت گردی سے بچایا۔اُنہوں نے کہاکہ وی ڈی جیز کو بھارتیہ جنتاپارٹی کاورکرقرار دیتے ہوئے انہیں مذہب کے نام پربانٹنے کی حرکت کی گئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ عمرعبداللہ کویاد رکھناچاہئے کہ ان کی 1987کی دھاندلیوں کے بعد یہاں دہشت گردی شروع ہوئی۔اُنہوں نے کہاکہ وی ڈی سی کیوں بنائی گئی اس حقیقت سے بھی سابق وزیراعلیٰ بخوبی واقف ہیں۔ جسروٹیہ نے کہاکہ ہندوؤں اور مسلمانوں کو ہتھیار دیئے گئے اوریہ مذہب کی بنیاد پرنہیں دیئے بلکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہرکسی نے قربانی دی اورجموں وکشمیرکوامن کی راہ پرگامزن کیا۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کودوبارہ زندہ کرنے میں نیشنل کانفرنس کاہاتھ ہے جنہوں نے وی ڈی سیز /وی ڈی جیز کو کمزورکیا اورغربت فاقہ کشی کے باوجود وی ڈی جی نے اپنی خدمات انجام دیں۔اُنہوں نے کہاکہ وی ڈی سیز(ا ب سی ڈی جیز)، پولیس اور فوج کی بدولت صوبہ جموں کے خطہ چناب اور پیرپنجال کے اضلاع سے لوگوں نے ہجرت نہیں کی کیونکہ یہاں پہلے محاذ پر دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے وی ڈی جیز کھڑے رہے۔ اُنہوں نے انہیں مذہبی رنگ دینے کوقابل مذمت قرار دیتے ہوئے عمرعبداللہ سے سوالیہ لہجے میں کہاکہ محمد شریف چھتر گلہ میں شہید ہواکیاوہ بھاجپاکاکارکن تھا؟۔اُنہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ عمرعبداللہ کاایسابیان دینے کے پیچھے کیاوجہ ہے؟ اور مذہب کی بنیادپروی ڈی سیز کوبانٹنا افسوسناک ہے۔اس موقع پرسابق ایم ایل سی وپارٹی ترجمان جی ایل رینہ نے بھی عمرعبداللہ کے بیان کی مذمت کی۔