نئی دہلی// سپریم کورٹ نے پیر کو مرکزی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک درخواست پر کووڈ 19 مزاحم ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز سے متعلق اعداد و شمار کی اشاعت کے لیے نوٹس جاری کئے ۔جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس انیرودھ بوس کی ڈویژن بنچ نے نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ آف امیونائزیشن کے سابق رکن ڈاکٹر جیکب پلئیل کی دائر درخواست کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کو نوٹس جاری کئے اور چار ہفتہ کے اندرجواب دینے کو کہا۔ملک میں ویکسین لینے میں ہچکچاہٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بنچ نے درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل پرشانت بھوشن سے پوچھا کہ کیا درخواست پر غور کرنے سے شہریوں کے ذہنوں میں ویکسین کے حوالہ سے شکوک و شبہات پیدا نہیں ہوں گے ؟ اس پر ، بھوشن نے کہا ‘‘ نہ تو یہ ویکسین کو روکنے کی درخواست ہے اور نہ ہی درخواست گزار ملک میں کووڈ ویکسی نیشن کو روکنا چاہتا ہے۔