ڈورو /عارف بلوچ/پولیہ ویر ی ناگ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کیخلاف احتجاج کر کے بجلی ٹرانسفارمر کی جگہ لالٹین نصب کیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاﺅں 30چولہوں پر مشتمل ہے اور محکمہ بجلی نے گاﺅں کیلئے 25کے وی ٹرانسفارمر نصب کیا ہے جو اوور لوڈنگ کے سبب کئی بار خراب ہوا ہے اور اب ٹرانسفارمر 20روز قبل ایک بار پھر خراب ہوا جس کے سبب علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ اگر چہ محکمہ بجلی کی توجہ اس معاملہ کی جانب مبذول کرائی گئی تاہم داد رسی نہیں کی گئی۔ تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق کے تحت لوگوں نے ٹرانسفامر کی جگہ لال ٹین نصب کیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ایکزکیٹو انجینئر ڈورو کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر ورکشاپ میں مرمت کیلئے پہنچایا گیا ہے اور اگلے چند روز تک گاﺅں میں اسے نصب کیا جائے گا۔