بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سرنکوٹ کور ٹ میں خدمات انجام دینے والے وکلاء کیلئے چیمبر تعمیر کرنے کیلئے جگہ کا تعین کر دیا گیا ہے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کونسل رکن شاہپواز چوہدری متعلقہ محکمہ کے انجینئروں کے ہمراہ کورٹ کمپلیکس پہنچے جہاں انہوں نے وکلاء کی مشاورت کے بعد وکلاء چیمبر کی تعمیر کیلئے جگہ کا تعین کیا ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ نے وکلاء کی پریشانی کو کم کرنے کیلئے دس لاکھ روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔موصوف نے وکلا ء کیساتھ ایک اجلاس منعقد کر کے جگہ کا تعین کر کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اس سلسلہ میں مزید کارروائی مکمل کر ئیں تاکہ اس کی تعمیر کا عمل شروع ہو سکے ۔اس دوران بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ کے وکلاء نے موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کو جلدہی مذکورہ سہولیات دستیاب ہوگی ۔
وکلاء کیلئے چیمبر کی جگہ کا تعین کیا گیا
