وکرم رندھاوا پر پی ایس اے عائد کرنے کی مانگ

مینڈھر //بار ایسوسی ایشن مینڈھر کے سابقہ صدر بشارت خان نے دیگر وکلاء کے ہمراہ مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا سنیئر لیڈر کی جانب سے مذہب کو لے کر دئیے گئے بیان سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جبکہ حکام کو چاہئے کہ امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کیلئے بھاجپا لیڈر پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے گرفتار کیا جائے ۔مینڈھر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران موصوف نے کہاکہ بھاجپا لیڈر نے لوگوں کے جذبات کیساتھ کھلواڑکرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر پولیس کی سراہانہ کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے تاہم جموں وکشمیر انتظامیہ کو چاہئے کہ اس طرح کے سماج دشمن عناصر کیخلاف پی ایس اے عائد کر کے گرفتار کرلیا جائے تاکہ سماج کو یکجا رکھنے میں مدد مل سکے ۔