یو این آئی
نئی دہلی/ (یو این آئی)/ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز سائبر اور اقتصادی جرائم اور ان لائن دھوکہ دہی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے پولس اہلکاروں کی مہارت کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مسٹر نائیڈو نے یہ بات یہاں انڈین پولس سروس (ائی پی ایس) کے سابق افسر پرکاش سنگھ کی کتاب ‘’دی اسٹرگل فار پولیس ریفارمز ان انڈیا‘ کے اجراء کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اصلاحات ایک بہت اہم اور حساس موضوع ہے۔ ہمیں اب ان اصلاحات کو نافذ کرنے پر نئے سرے سے زور دینا چاہیے۔ مرکز اور ریاست کو ‘ٹیم انڈیا کے جذبے کے ساتھ پولس اصلاحات میں کام کرنا چاہیے۔نائب صدر جمہوریہ نے ان مسائل پر بھی روشنی ڈالی جنہیں جنگی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نچلی سطح پر پولیس فورس کو مضبوط بنانے پر زور دیا جو زیادہ تر معاملات میں سب سے پہلے جواب دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا عام ادمی کے ساتھ رویہ شائستہ اور دوستانہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس افسران سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں ایک مثال قائم کریں۔ایمرجنسی کا ذکر کرتے ہوئیمسٹر نائیڈو نے کہاکہ اس (پولیس فورس) کا استعمال انسانی حقوق کو دبانے اور حکمران حکومت کے تمام سیاسی مخالفین سمیت ہزاروں لوگوں کو قید کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس کے بعد 1977 میں ایک نیشنل پولیس کمیشن قائم کیا گیا جس نے پولیس اصلاحات کے لیے تفصیلی کثیر جہتی تجاویز کے ساتھ رپورٹیں پیش کیں۔