عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//آرینزگروپ آف کالجز، راج پورہ، نزد چندی گڑھ کے طلباء اور فیکلٹی نے بڑے جوش اور قومی جذبے کے ساتھ مشہور حب الوطنی کے گیت وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔اس جشن میں وندے ماترم کے قابل احترام مصنف بنکم چندر چٹرجی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جن کے لافانی الفاظ نسلوں کو قوم پرستی اور اتحاد کے جذبے سے متاثر کرتے رہتے ہیں۔انجینئرنگ، نرسنگ، لاء ، فارمیسی، مینجمنٹ، اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں کے طلباء نے ثقافتی پرفارمنس، حب الوطنی کے گیتوں میں حصہ لیا جس میں ہندوستان کے شاندار ورثے اور آزادی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا۔تقریب کا اختتام وندے ماترم کے اجتماعی گانا کے ساتھ ہوا، جس نے کیمپس کو حب الوطنی کے جذبے اور جذباتی فخر سے بھر دیا۔