عشرت حسین بٹ
منڈی//ولادت باسعادت بنتِ رسولِؐ اکرم حضرت فاطمہ زھرا سلام علیھا کے موقہ پر تنظیم المومنین منڈی کی جانب سے امام بارگاہ عالیہ منڈی میں طرحی محفلِ مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع پونچھ کے نامور شعراء نے دئیے گئے طرحی مصرے”تجھ سے تابندہ ہوا دینِ پیمبر فاطمہ” پر بہترین کلام پیش کر کے سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔ اس موقع پر مولانا بشیر حسین جعفری، محتشم احتشام،شبیہ الحسن قیصر،اکبر علی بانڈے،محمد سبطین انصاری، وصیم احمد اورشیراز الحسن جنابِ فاطمہ زھرا سلام علیھا کی بارگاہ میں اپنا کلام پیش کیا ۔مشاعرے کے دوران برِ صغیر کے نامور شاعر ڈاکٹر لیاقت جعفری آن لائن مشاعرہ سن رہے تھے جنہوں نے منڈی کے دو اور کم عمر قلمکاروں شیراز الحسن اور وصیم جعفری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعام سے نوازا۔ مشاعرے سے قبل محفل کی پہلی نشت میں سید عابد حسین صفوی پیر معشوق احمد اور شاکر حسین بٹ نے بھی بارگاہِ فاطمہ زھرا میں حاضری دی محفل کا اختتام امام جمعہ و جماعت مولانا سید فرمان علی عابدی کے دعایہ کلمات سے ہوا لیاقت علی صفوی نے اس موقع پر نظامت کے فرایض انجام دئیے ۔