ڈھاکا/سابق پاکستانی کپتان اور معروف فاسٹ بولر وقاریونس2 برس کیلئے بنگلادیش پریمیئر لیگ ٹیم سلہٹ سکسرز کے ہیڈ کوچ بن گئے۔وقار یونس ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ بنگلادیشی کرکٹ کو بہت زیادہ پسند کرتے اور ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی دلچسپی سے بھرپور ہوتا ہے تاہم وہ رواں اور اگلے برس بی پی ایل میں جعفر الاحسان کی جگہ سنبھالیں گے۔