گاندربل//گاندربل کے وسن علاقہ میں نالہ سندھ پر2015میں نالہ سندھ کو پار کرنے کے لئے پیدل چلنے والوں کے لئے پل تعمیر کیا گیا تھا تاہم سات سال گزرنے کے باوجود بھی پل پر کام ادھورا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو پل پر عبور و مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ وسن کے مقام پر2015میں نالہ سندھ پر لوہے کا پل تعمیر کیا گیا تھا تاہم اس پل کی اونچائی کافی اوپر ہے جس پر چڑھنے کے لئے دونوں طرف تعمیری کام نامکمل چھوڑ دیا گیا تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پل پر چڑھنے کے لئے لکڑی کا عارضی پل تعمیر کیا تھا تاہم سات سال کا زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی پل کی تعمیر تشنہ تکمیل ہے جس کے نتیجے میں عوام کوعبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ اس پل کی تعمیر مکمل کرانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے جائیں۔