گاندربل//سرینگر لیہ شاہراہ پر وسن کے مقام پر عبدالاحد صوفی ولد غلام حسن ساکن وسن گاندربل نے اہل خانہ سمیت محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ عبدالاحد صوفی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 2016 میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے وسن سے بیلا وسن تک نئی سڑک کی تعمیر شروع کردی جس کے دوران اس کی ایک کنال ملکیتی زمین سڑک کی زد میں آگئی لیکن تین سال گزرنے کے باوجود بھی وہ معاوضہ سے محروم ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او گاندربل نے موقعہ پر پہنچ کر اسے یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے میں اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جائے گی،جس کے بعد مذکورہ شہری نے دھرنا ختم کیا۔