سرینگر/وسطی کشمیر کے کنگن میں سوموار کو ایک سولہ سالہ لڑکا حادثاتی طور نہر میں پھسل کر گر گیا جس کی وجہ سے اُس کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق طارق احمد آوان ولد عبد الحمید آوان ساکنہ فریائو گنڈ کنگن اپر سندھ پاور پروجیکٹ کی نہرمیں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔
حکام نے کہا کہ آوان کی لاش بہہ جانے کے چار گھنٹے بعد بر آمد کی گئی۔