سرینگر//حکام نے جمعرات کو کہا کہ جموں کشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں جیش سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق طارق احمد بٹ نامی اس جنگجو کو گذشتہ شام دیر گئے ایک ناکہ پر گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ جنگجو سے ایک پستول اور قابل اعتراض چیزیں ضبط کی گئی ہیں۔
طارق نے رواں سال کے ماہ ستمبر میں جنگجوﺅں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔