عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کرشی وگیان کیندر گاندربل نے افکو سرینگر کے تعاون سے منگل کو’وسائل کے تحفظ کیلئے نینو یوریا کے استعمال اور کھاد کے استعمال کی کارکردگی میں اضافہ‘ کے موضوع پر ایک تربیتی اور مظاہرے کا پروگرام منعقد کیا۔ شرکاء کے فائدے کیلئے کے وی کے فارم میں ڈرون کا براہ راست مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یہ تربیت سمارٹ فارمنگ کو فروغ دینے اور زراعت میں پائیداری کیلئے نینو کھادوں کو مقبول بنانے کے مقصد سے منعقد کی گئی تھی۔ دل محمد مخدومی (ڈائریکٹر ایکسٹینشن) مہمان خصوصی تھے جبکہ سکھ پال سنگھ (اسٹیٹ ہیڈ IFFCO) مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ خیبر گرینز کے سی ای او، منیجر جے اینڈ کے بینک شہامہ، کے وی کے سائنسدانوں اور ضلع بھر سے کسانوں نے مظاہرہ میں شرکت کی۔ڈائریکٹر ایکسٹینشن نے نینو کھاد کے استعمال کے فوائد بیان کیے اور نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے کیلئے نیم پر مبنی کیڑے مار ادویات اور بائیو فرٹیلائزرز کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے زراعت میں درستگی بڑھانے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال اور کسان برادری کے فائدے کیلئے KVK گاندربل کے ذریعے کئے جانے والے مستقبل کے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔