لندن //ارجنٹینا کو 36سال بعد عالمی چیمپئن بنانے والے لیونل میسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے پر وزیر کھیل کی چھٹی ہوگئی۔لیونل میسی جنہوں نے نہ صرف ارجنٹینا کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنایا بلکہ چار سال میں ورلڈ کپ اور کوپا امریکا کپ سمیت تین ٹرافیاں جتوانے والے چیمپئن کھلاڑی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنا ارجٹائن کے وزیر کھیل کو بھاری پڑ گیا۔ارجنٹائن کے صدر ہیویئر میلے نے اپنے ڈپٹی منسٹر اسپورٹس کو صرف اس بنا پر فارغ کر دیا کہ انہوں نے لیونل میسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔