ریاسی// خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندہ نے آج کٹرہ قصبہ میں گلیوں اور نالیوں پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ وزیر کے ہمراہ متعلقہ انجینئرز ، افسران اور میونسپلٹی کے افسران بھی تھے۔وزیرنے وارڈ نمبر2 میں کمیونٹی ہال پر جاری تعمیراتی کام کا جائیزہ لیا اور متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ معیار اور وقت مقررہ کو مد نظر رکھ کر کام کی تشکیل یقینی بنائیں۔اس موقعہ پر وزیر نے اپنے سی ڈی ایف میں سے سوک کام انجام دینے کے لئے ایک لاکھ روپے کی رقم واگذار کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مختلف جاری سکیموں سے استفادہ حاصل کریں۔