Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

وزیر صحت کا جی ایم سی جموں کا معائینہ،طبی خدمات کا جائزہ لیا جاری منصوبوں کی پیش رفت دریافت، سپر سپیشلٹی ہسپتال میں آئی سی یو کا اِفتتاح کیا

Mir Ajaz
Last updated: January 16, 2025 11:01 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں //وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں کا تفصیلی معائینہ کیا تاکہ سہولیات اورجاری کاموں کا جائزہ لیا جاسکے اور جموں اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کے لئے صحت خدمات کے مؤثر کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے۔وزیر موصوفہ کے ہمراہ سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ،پرنسپل اور ڈین جی ایم سی جموں، مختلف شعبوںکے سربراہان، تمام ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کے میڈیکل سپراِنٹنڈنٹوں اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔سکینہ اِیتو نے جی ایم سی اور ایسوسی ایٹیڈ ہسپتال کے معائینے کے دوران بنیادی ڈھانچے، سازوسامان، مریضوں کی صحت خدمات اور صفائی ستھرائی کے معیارکا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ہسپتال کے عملے کے ساتھ بات چیت کی تاکہ اُنہیں درپیش چیلنجوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے۔اُنہوں نے بی ایس ایل لیب، وِی آر ڈِی ایل آئی سی ایم آر لیب، چوپڑا نرسنگ ہوم اور ہسپتال کے دیگر حصوں کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے ہسپتال کے ان اہم حصوں کا دورہ کرتے ہوئے ضروری اَدویات، تشخیصی آلات اور اَفرادی قوت کی دستیابی پر زور دیا تاکہ مریضوں کو ان سہولیات سے مناسب فائدہ پہنچایا جاسکے۔وزیر موصوفہ نے دورے کے موقعے پر جی ایم سی اور ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کے مختلف جاری منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ اُنہوں نے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال جموں، ایس ایم جی ایس ہسپتال شالیمار، ایم سی سی ایچ گاندھی نگر، سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموں، چیسٹ ڈیزیز ہسپتال اور سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔

دوران میٹنگ وزیر موصوفہ نے اِنفراسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن، زیر تعمیر عمارتوں کی صورتحال، جدید طبی آلات کی خریداری کے ساتھ ساتھ صحت سہولیات کو آسان اور بہترطریقے سے چلانے کے لئے اَفرادی قوت کی ضرورت کا بھی جائزہ لیا۔سکینہ اِیتو نے معیاری صحت سہولیات کی فراہمی میں ہسپتال اِنتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے لئے صحت خدمات میں مسلسل بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے خطے میں مجموعی کارکردگی اور مریضوں کی نگہداشت کے معیار کو بڑھانے کے لئے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں اَفسران کو ہدایت دی کہ دیگر شراکت داروں کی مشاورت سے کاموں کی بروقت تکمیل میں کسی بھی قسم کی رُکاوٹوں کو دور کریں اور اِس بات کو یقینی بنا ئیں کہ ان منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔اُنہوں نے جموں و کشمیر میں صحت نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے عزم پر روشنی ڈالتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ مریضوں پر مرکوز نقطہ نظر موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ہم آہنگی سے کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو سستی ، قابل رَسائی اور اعلیٰ معیار کی صحت سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔سکینہ اِیتو نے صحت سہولیات میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صحت اِداروں میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کریں۔ اُنہوں نے کہا ،’’ ہسپتالوں میں آپریشنز کو بہتر بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا اِستعمال بھی کیا جانا چاہیے۔‘‘اِس موقعہ پر وزیر موصوفہ نے جی ایم سی جموں کے ہسپتال اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ہسپتال کے ایمرجنسی سیکشن میں بھیڑ کو کم کریں تاکہ مریضوں کا مؤثر طریقے سے علاج کیا جاسکے۔بعد میں وزیر سکینہ اِیتو نے سپر سپیشلٹی ہسپتال اور سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموں کا دورہ کیا اور اُنہوں وہاں مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے سپر سپیشلٹی ہسپتال میںہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی ایمرجنسی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اِنتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کا بھی اِفتتاح کیا۔وزیر موصوفہ نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور ہسپتال کے بریکی تھراپی سینٹر کے اورہسپتال کے پی ای ٹی ۔سی ٹی سکین کی سہولیت کا بھی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر سکینہ اِیتو نے ہسپتال اِنتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ عوام کو سہولیت فراہم کریں تاکہ وہ ان جدید ترین ٹیسٹ کیئر سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ مریضوں اور تیمارداروں کی آسانی کے لئے تمام تشخیصی ٹیسٹوں کی نرخوں کو مطلع کریں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت وطبی تعلیم، پرنسپل اور ڈین جی ایم سی جموں، سپرسپیشلٹی ہسپتال کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?