نئی دہلی/یو این آئی/ ملک کے کونے کونے میں سینک اسکولوں کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت حکومت نے 23 نئے سینک اسکولوں کو منظوری دی ہے۔کلاس 6 سے شروع ہونے والے یہ سینک اسکول غیر سرکاری تنظیموں، نجی اسکولوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری میں ترتیب وار کھولے جائیں گے۔ ان اسکولوں کو 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کے حکومتی اقدام کے حصے کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت سینک اسکول سوسائٹی کی جانب سے نئے سینک اسکولوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مختلف درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد 23 نئے اسکول کھولنے کی منظوری دی ہے۔