عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے بات کی تاکہ کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور انہوں نے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔حکام نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے چسوتی کے دور افتادہ گائوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔انہوں نے ‘X’ پر لکھا”کشتواڑ ضلع میں بادل پھٹنے پر ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے۔ مقامی انتظامیہ راحت اور بچا کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا ہے،” ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر صورت حال میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ضرورت مند لوگوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔”