Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

وزیر داخلہ کا دورہ 30 ستمبر سے 3 دن کیلئے  | اسمبلی چناوی مہم کا آغاز نہیں کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کا امکان، 2عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے: بھاجپا

Towseef
Last updated: September 25, 2022 12:32 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

بلال فرقانی
سرینگر// بی جے پی نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کا مقصد جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی مہم کا آغاز نہیں۔بھاجپا کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 30 ستمبر سے جموں و کشمیر کے 3 روزہ دورے پر ہوں گے, جہاں وہ ویشنو دیوی پر حاضری دینے، 2عوامی ریلیوں سے خطاب کرنے اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری سنیل شرما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس دورے کو ابھی اعلان ہونے والے اسمبلی انتخابات سے نہیں جوڑا جانا چاہئے، حالانکہ ایک سینئر لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ” بی جے پی کی انتخابی مہم کیلئے ریلیوں کا آغاز ہو گا‘‘۔شرما نے بتایا “انتخابات الیکشن کمیشن آف انڈیا کا استحقاق ہے جو ایک خودمختار ادارہ ہے اور تاریخوں کا شیڈول اسی پر منحصر ہے‘‘۔ تاہم ان کا کہنا تھا’’بی جے پی تیار ہے، یہ (شاہ کا دورہ) معمول کا دورہ ہے اور اسے انتخابات سے جوڑنا درست نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شاہ 30 ستمبر کو جموں پہنچیں گے، یکم اکتوبر کو راجوری (جموں ڈویژن) میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے اور اسی شام کشمیر کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ 2 اکتوبر کو صبح 11 بجے بارہمولہ ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ شاہ یکم اکتوبر کو ریلی سے خطاب کرنے سے پہلے ویشنو دیوی مندر پر حاضری دیں گے۔ریلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ پورے کشمیر کے لوگوں کو بی جے پی اور مرکزی حکومت سے بہت سی توقعات اور امیدیں ہیں۔انہوں نے کہا’’ہر شخص کو وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر بھروسہ ہے، اس یقین کو ایک شکل دینے کے لیے، ان توقعات کو پورا کرنے کے لیے، اور انتظامیہ کی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے، مرکزی وزیر 30 ستمبر کو پہنچیں گے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھر سے بالخصوص شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر کے لوگ بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔ شرما نے کہا کہ مرکزی وزیر مرکز کی طرف سے شروع کی گئی مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بات کریں گے۔ شرما نے مزید کہا، “وہ ترقیاتی محاذ پر مرکز کی طرف سے اٹھائے گئے نئے اقدامات کے بارے میں بھی بات کریں گے۔”بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کا دورہ بی جے پی اور مرکزی حکومت میں لوگوں کے اعتماد کو مضبوط کرنے کے لئے ایک بڑا قدم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا، ’’یہ ریلی کی شکل میں مرکزی وزیر داخلہ کا کشمیر کے لوگوں کے ساتھ براہ راست بات چیت ہوگی‘‘۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کئی دیگر سرکاری مصروفیات ہوں گی ۔لیکن، جہاں تک پارٹی کے پروگراموں کا تعلق ہے، پارٹی لائنوں کے پار سے وفود، یا یہاں تک کہ کاروباری رہنما، دانشور، ان سے مل سکتے ہیں۔ پارٹی کی سرگرمیوں پر سینئر لیڈروں سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا شاہ یہاں شہر کے عیدگاہ علاقے میں مجوزہ کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، شرما نے کہا کہ پارٹی کے پاس جو معلومات ہیں اس کے مطابق ترقیاتی سرگرمیوں پر ایک سیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا اور دیگر ترقیاتی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی جے پی کے ایک لیڈر نے نام لیے بغیر کہا “وزیر داخلہ شاہ کا دو میگا عوامی ریلیوں سے خطاب مسلم اکثریتی اضلاع سے بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز ہوگا۔ ” لیڈر نے بتایا، ’’راجوری اور بارہمولہ دونوں پہاڑی بولنے والے لوگوں کی ایک بڑی آبادی کا گھر ہیں جنہوں نے بی جے پی سے انہیں شیڈولڈ ٹرائب کا درجہ دینے کی بہت امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ پہاڑی برادری سے براہ راست بات کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رینا کے آبائی شہر راجوری میں اپنی عوامی ریلی کے بعد ، وزیر داخلہ اسی دن (1 اکتوبر) جموں واپس آئیں گے اور جموںپونچھ شاہراہ کے ساتھ جموں-اکھنور فلائی اوور اور کئی دیگر کا افتتاح کریں گے۔ شام کو سرینگر روانہ ہونے سے پہلے وہ بی جے پی کے سینئر لیڈروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

صفحہ اول

یوم عاشورہ پرجموںو کشمیر بھر میں بڑے اجتماعات منعقد | ذوالجناح کے فقید المثال جلوس بر آمد

July 6, 2025
صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?