جموں// ریاستی کمرشل ٹیکسز محکمہ جموں کے پاس اب جدید سہولیات سے لیس اپنا ایک نیا آفس کمپلیکس ہوگا۔خزانہ اور تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے ریل ہیڈ جموں میں اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا کی موجودگی میں اس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین چودھری اور متعلقہ محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس کمپلیکس کو دو برسوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے عمل آوری ایجنسی پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور عمارت کے ارد گرد سبزے میں بھی اضافہ کریں۔اس موقعہ پر افسروں نے وزیر اور سپیکر کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔