سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو اجمیر میں حضرت خواجہ معی الدین چستیؒ کی درگاہ پر حاضری دیکر کشمیر کے امن اور ترقی کے لئے دُعا کی۔ زیارت کرنے کی بعد محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھاہے کہ ’’میں اجمیر شریف سے لوٹی ،جہاں میں خواجہ حضرت معین الدین چستی ؒ کی درگاہ خیر کی تلاش میں گئی تھی۔ہمارے لئے خواجہ صاحب کا دائمی پیغام ہر کسی سے محبت کرنا اور کسی کے تئیں عداوت نہ رکھنا ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے جموں کشمیر کے تمام لوگوں کے امن، ترقی اورخوشحالی کے لئے دُعا کی۔‘‘