سرینگر//وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے دیئے جانے والی افطار پارٹی کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات جائیزہ لیا۔جی اے ڈی، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹریٹ، خاطر تواضع، ایس کے آئی سی سی، انفارمیشن، صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ڈی، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔روہت کنسل نے افطار کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے مختلف محکموں کے مابین موثر تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ افطار کے دوران ایس کے آئی سی سی کے گرد و نواح میں مو¿ثر ٹریفک نظامت کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے ناسازگار موسمی حالت کی صورت میں متبادل انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے افطار میں شامل ہونے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے جی اے ڈی کے نوڈل افسروں کو تعینات کرنے پر بھی زور دیا۔