کپوارہ// محبوبہ مفتی نے ریاست کے لوگوں کے تمدنی اعلیٰ اقدار ، مہمان نوازی اور محبت کے جذبے کی ستائش کی ہے ۔اپنے پہلے ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ نے ’’ دی ورسٹ پلیس آن ارتھ‘‘ فلم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں لوگوں کی مہمان نوازی اور گرمجوشی کو دکھایا گیا ہے۔یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ یہ فلم جس میں ریاست کے گھر جیسے آرام و سکون کے ماحول اور لوگوں کی اعلیٰ مہمان نوازی کی کہانی کودکھایا گیا ہے کو کل شام وزیراعلیٰ کی موجودگی میں دکھایا گیا ۔