Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

وزیر اعلیٰ کا ’اُمید ‘ پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کاروباری خواتین کیلئے سکل ڈیولپمنٹ منصوبوں کا اعلان

Mir Ajaz
Last updated: January 16, 2025 10:30 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

خواتین کاخود انحصار بنناپورے معاشرے کیلئے فائدہ مند: عمر عبداللہ

جموں //وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اُمید پروگرام کے تئیں اَپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس کی مسلسل ترقی اور کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات اُٹھانے ، مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے اور طریقہ کار کو آسان بنانے کا وعدہ کیا۔کل یہاں کنونشن سینٹر میں محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے تحت کام کرنے والے جے اینڈ کے رورل لائیو لی ہڈ مشن(جے کے آر ایل ایم) کے زیر اہتمام ’’لکھپتی دیدی سمیلن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا ،’’ جب میں یہاں کھڑا ہوں تو میرا دل فخر سے بھر گیا ہے۔ میں آپ سبھی کو … ہماری بیٹیوں ، بہنوں اور ماؤں کو یقین دِلانا چاہتا ہوں کہ حکومت اِس پروگرام کا سپورٹ کرنے کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔ ہم اس کی مسلسل ترقی کو یقینی بنانے، مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو بااِختیار بنانے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے ہر ضروری قدم اُٹھائیں گے۔‘‘اُنہو ں نے اِس پروگرام کو اُجاگر کرتے ہوئے اِس بات پر اطمینان کا اِظہار کیا کہ اِس اَقدام کے تحت زائد اَز12 ہزار’لکھپتی دیدیوں‘ کو پہلے ہی بااِختیار بنایا جا چکا ہے۔اُنہوں نے خواتین کے لئے مالی خود مختاری کی تبدیلی کی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا ، ’’جب خواتین … ہماری مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں خود انحصار بن جاتی ہیں تو پورے معاشرے کو فائدہ ہوتا ہے۔ یہ آپ کو اَپنے فیصلے خود کرنے کی اجازت دیتا ہے ، ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کرتا ہے جو آپ اور آپ کے کنبوںکے لئے بہتر ہو۔‘‘اُنہوں نے خواتین کاروباری اَفراد کو ہندوستان بھر میں تربیت اور سکل ڈیولپمنٹ کے مواقع حاصل کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔خواتین کا ایک گروپ پہلے ہی جدید تربیت کے لئے احمد آباد کا سفر طے کرچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اُمید پروگرام کے تحت خواتین صنعت کاروں کو مزید بااِختیار بنانے کے مقصد سے کئی اہم اقدامات کا بذریعہ ورچیول موڑ آغاز کیا۔ ان میں 11,936 لکھپتی دیدیوں کی مُبارک باد، 650 بینکنگ نمائندوں کے لئے انگیج منٹ آرڈرز کی اِی ۔ڈلیوری اور ممکنہ لکھپتی دیدیوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے چار مشترکہ تربیتی مراکز کا اِی ۔اِفتتاح شامل ہے۔اِس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے منی کسٹم ہائرنگ سینٹروں کے قیام کے لئے 2016 ء کے سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جیز) میں 5,000 لاکھ روپے اور 165 کلسٹر لیول فیڈریشنز (سی ایل ایف) کو231 لاکھ روپے کے قرضوں کی اِی۔ تقسیم کا مشاہدہ کیا۔اِس موقعہ پراُمید پروگرام کے سفر پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ تقریب میں وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، سیکرٹری آر ڈی ڈی اینڈ پی آر اعجاز اسد، چیف جنرل منیجر نبارڈ جموں و کشمیر اور مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم و دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

کشمیر

وادی میںسیزن کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ سرینگر میں درجہ حرارت 35.3

July 4, 2025
کشمیر

حج 2026کیلئے در خواستیں ایک ہفتے کے اندر جمع کرنے کا آغاز ہوگا:مرکزی وزیر

July 4, 2025
کشمیر

۔8ویں محرم کے جلوس میں بھاری شرکت شہر کے روایتی راستے سے تیسرے سال بھی جلوس بر آمد

July 4, 2025
کشمیر

۔10 سال بعد بھی طغیانی کا خطرہ برقرار فنڈس خرچ، ڈریجنگ بند،سیلابی تیاری صرف کاغذوں تک محدود

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?