راجوری //وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے راجوری میں ضلع اسپتال کے نئے اور پی ڈی بلاک کاافتتاح کیا جس کے بعد انہوں نے مرادپورمیں جموں کشمیر بنک کی زونل برانچ کا بھی افتتاح کیا گےا جبکہ باباغلام بادشاہ یونیورسٹی میں نرسنگ کالج کے افتتاح کے بعد طلباءکے ساتھ گفتگو کی گئی آخر میں طلباءنے لیمپ لائٹنگ اوتھ سرمنی بھی ہوئی جس کے بعد یونیورسٹی کی انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گےا ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ ، کابینہ وزیر الطاف بخاری، وزیر تعمیرات عامہ نعیم اختر ، اوقاف اسلامیہ کے وزیر فاروق احمد اندابی ، وزیرخوراک چودھری زوالفقار علی ،وزیر صحت بالی بھگت ،ایم ایل اے راجوری قمر چودھری، ایم او ایس کلدیپ راج گپتا بھی موجود تھے ۔ یونیورسٹی باباغلام شاہ بادشاہ سے وزیر اعلی کابینہ وزراءکے ہمراہ کوٹرنکہ پہنچے جہاں پر انہوں نے سب سے پہلے کوٹرنکہ خواس روڈ کا افتتاح کیا جس کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کوٹرنکہ میں زچہ بچہ اسپتال قائم کرنے کابھی اعلان کیا ۔ وہیں انہوں نے بدھل شوپیان روڑ کے متعلق بولتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو شروع کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔ ڈگری کالج کے قیام پر بھی انہوں نے بولتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی کوئی گنجائش نکلتی ہے تو کوٹرنکہ میں ڈگری کالج کا قیام عمل میںلایا جائے گا ۔انہوں نے اس موقعہ پر مودی کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے مرکز کے تمام وزراکو حکم دیا ہے کہ وہ ریاست جموں وکشمیر سے کوئی بھی وزیر جس بات کا مطالبہ کرتا ہے وہ پورہ کیا جائے ۔ وہیں انہوں نے اس موقعہ پر عوام کو یقین دلایا کہ وہ عوام کو ہر ممکنہ سہولیت فراہم کرنے میں پیش پیش رہی گیں۔