جموں // رام مادھو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 3فروری کو ریاست کے لئے 44000کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پہلے لداخ جائیں گے جہاں وہ کچھ منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد جموں واپس لوٹیں گے اور 35000کروڑ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں 2لاکھ سے زائد پارٹی کارکنان اور عام لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ان میں سے کچھ پروجیکٹ پی ڈی پی بے جے پی سرکار کے دور میں شروع کئے گئے تھے اور انہیں صدارتی راج کے دوران مکمل کیا گیا ہے جس میں وجے پور کے مقام پر ایمز ، آئی آئی ایم اور آئی آئی ٹی جموں، جموں اکھنور روڈ، کٹھوعہ میں انجینئرنگ کالج ، باہو پیر کھو روپ وے پروجیکٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم سندر بنی ڈگری کالج اور آئی آئی ایم سی کے جموں کیمپس کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم کشمیر جائیں گے اور وہاں 9000کروڑ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔