نئی دہلی/یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے شری گرو گرنتھ صاحب کے پرکاش پرب کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔وزیر اعظم نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شری گرو گرنتھ صاحب لازوال حکمت اور لا محدود شفقت کی ایک بے مثال علامت ہیں۔ پوری دنیا کے لئے قابل تقلید اس کی تعلیمات ، وقت اور حدود سے ماورا، لاکھوں لوگوں کو محبت، اتحاد اور امن کے راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔یہ ہمیں انسانیت کو اپنانے، بے لوث خدمت کی قدر کرنے اور زندگی کے ہر پہلو میں ہم آہنگی تلاش کرنے کی ترغیب دیتا ہے