Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

وزیر اعظم کی ’من کی بات‘ | انصاف ہو کر رہے گا ہر ہندوستانی کا خون ابل پڑا، کشمیر میں امن خراب کرنے کی کوشش: نریندر مودی

Towseef
Last updated: April 28, 2025 12:14 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ پہلگام ملی ٹینٹ حملے کے متاثرین کو یقینی طور پر انصاف ملے گا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 26 شہریوں کے قتل کے پیچھے دہشت گردوں اور سازش کرنے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔انہوں نے اپنے ماہانہ’ من کی بات‘ میں کہا کہ حملے کی تصویریں دیکھ کر ہر ہندوستانی کا خون کھول رہا ہے۔مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ملک کا اتحاد اور اس کے 140 کروڑ شہریوں کی یکجہتی اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہماری فیصلہ کن جنگ کی بنیاد ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر کے مشہور سیاحتی قصبے میں حملہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی مایوسی اور بزدلی کی عکاسی کرتا ہے، ، ایسے وقت میں جب وادی میں امن لوٹ رہا تھا اور اس کے اسکولوں اور کالجوں میں رونق تھی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام نے بے مثال رفتار حاصل کی ہے، جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔مودی نے کہا، “ملک اور جموں و کشمیر کے دشمنوں کو یہ پسند نہیں آیا، دہشت گرد اور دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ چاہتے ہیں کہ کشمیر کو پھر سے تباہ کیا جائے اور اسی لیے انہوں نے اتنی بڑی سازش کو انجام دیا” ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا دل کشمیر میں شہریوں پر طویل عرصے میں ہوئے سب سے بڑے حملے پر شدید غمزدہ ہے، اور کہا کہ اس واقعے نے ملک کے ہر شہری کو تکلیف دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی متاثرہ خاندانوں کے لیے گہری ہمدردی محسوس کر رہا ہے، چاہے وہ کسی بھی ریاست سے تعلق رکھتا ہو یا کون سی زبان بولتا ہو۔مودی نے کہا، “میں دہشت گردانہ حملے کی تصویریں دیکھ کر محسوس کر سکتا ہوں کہ ہر ہندوستانی کا خون کھول رہا ہے،میں ایک بار پھر متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں انصاف ملے گا، اور ضرور ملے گا۔ اس حملے کے مجرموں اور سازش کرنے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں ملک کے سامنے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کرنا ہوگا، ہمیں بحیثیت قوم مضبوط عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے۔”وزیر اعظم نے کہا کہ اس حملے کی پوری دنیا سے مذمت کی گئی ہے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی رہنمائوں نے انہیں فون کیا، خطوط لکھے اور پیغامات بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی نے اس گھنانے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، اور انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مودی نے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

جنگ کا دور نہ دہشت گردی کا ملی ٹینسی اور مذاکرات، دہشت اور تجارت ،خون اور پانی ایکساتھ نہیں چل سکتے:وزیر اعظم

May 12, 2025
صفحہ اول

سانبہ اور پنجاب کے کئی شہر ڈرون نظر آئے، بلیک آئوٹ

May 12, 2025
صفحہ اول

ہندو پاک میں ایٹمی جنگ روک دی دونوں ملکوںکو متنبہ کیا لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا:ٹرمپ

May 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کامیاب رہا | ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نے اسے اپنی لڑائی بنایا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?