وزیر اعظم کا گجرات دورہ آج | ہزاروںکروڑ روپے کے پروجیکٹوں کاسنگ بنیادرکھیں گے

یواین آئی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی گجرات میں آج کئی پروجیکٹوں کاسنگ بنیادرکھیں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 7;45 بجے بیت دوارکا مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ اس کے بعد صبح تقریباً 8;25 بجے سدرشن سیتو کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ تقریباً 9.30 بجے دوارکادھیش مندر جائیں گے۔ مودی دوپہر تقریباً 1 بجے دوارکا میں 4150 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس کے بعد تقریباً 3.30 بجے، وزیر اعظم ایمس راجکوٹ کا دورہ کریں گے۔ تقریباً ساڑھے چار بجے وہ راجکوٹ کے ریس کورس گراؤنڈ میں 48,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم دوارکا میں ایک عوامی تقریب میں تقریباً 980 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا کو جوڑنے والے سدرشن سیتو کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ یہ تقریباً 2.32 کلومیٹر کا ملک کا سب سے لمبا کیبل اسٹے پل ہے۔سدرشن سیتو ایک منفرد ڈیزائن کا حامل ہے، جس میں بھگود گیتا کے اشلوک اور دونوں طرف بھگوان کرشن کی تصاویر سے مزین فٹ پاتھ شامل ہے۔ اس میں فٹ پاتھ کے اوپری حصوں پر سولر پینل بھی نصب ہیں، جو ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ یہ پل آمد و رفت میں آسانی پیدا کرے گا اور دوارکا اور بیت دوارکا کے درمیان سفر کرنے والے عقیدت مندوں کے وقت میں نمایاں کمی لائے گا۔ پل کی تعمیر سے پہلے مسافروں کو بیت دوارکا تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کی نقل و حمل پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ یہ مشہور پل دیو بھومی دوارکا کے ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر بھی کام کرے گا۔وزیر اعظم دوسرے منصوبوں کے علاوہ این ایچ-927 ڈی کے دھوراجی-جمکنڈورنا-کالاوا سیکشن کو چوڑا کرنے، جام نگر میں علاقائی سائنس سینٹر سکا تھرمل پاور اسٹیشن، جام نگر میں فلو گیس ڈیسلفرائزیشن (ایف جی ڈی) سسٹم کی تنصیب جیسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نریندر مودی راجکوٹ میں ایک عوامی تقریب میں 48,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور ملک کو وقف کریں گے، جس میں دوسروں کے علاوہ صحت، سڑک، ریل، توانائی، پٹرولیم اور قدرتی گیس، سیاحت جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔