وزیر اعظم مودی کی ڈوڈہ میں انتخابی ریلی 14ستمبر کو پارٹی سطح پر انتظامات جاری، لوگوں کی بھاری شرکت متوقع

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// پہلے مرحلے کے تحت ہونے جارہے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں وزیر اعظم مودی 14 ستمبر کو ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم جموں و کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز ڈوڈہ سے کریں گے جہاں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہو گی۔ اس حوالے سے بی جے پی کی اعلی قیادت ضلع، بلاک و دیگر کارکنوں کے ساتھ یکجٹ ہوکر انتظامات کررہے ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ لوگوں کی کثیر تعداد اس ریلی میں شرکت کرے گی جس کے لیے سبھی کارکنوں کو متحرک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کی بطور وزیراعظم یہ ڈوڈہ ضلع میں پہلی عوامی ریلی ہو گی۔ ڈوڈہ ویسٹ حلقہ سے سابق وزیر شکتی پریہار، ڈوڈہ حلقہ سے گجے سنگھ و بھدرواہ اسمبلی حلقہ سے سابق رکن اسمبلی دلیپ سنگھ پریہار بی جے پی کے امیدوار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔