سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو عوام پر زور دیا کہ وہ سرینگر میں واقع باغ گل لالہ کی سیر کریں جسے کل یعنی25مارچ کو سیاحوں کیلئے کھولا جارہا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا” جب بھی آپ کو موقع ملے جموں کشمیر کی سیر کو ضرور جائیں اورباغ گل لالہ کا نظارہ کریں۔آپ کوگل لالہ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے لوگوں کی مہمان نوازی کا بھی تجربہ ہوگا“۔
وزیر اعظم مودی نے مزید لکھا کہ باغ گل لالہ کا کھلنا ”جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے خاص ہے“۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”25مارچ جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے خاص ہے۔اس دن زبرون کی پہاڑیوں پر واقع باغ گل لالہ کو سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا۔اس باغ میں64اقسام کے 15لاکھ پھول ہیں۔“۔