سرینگر/وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ریاستی سرکاروں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں پر کئے جانے والے حملوں کا سنجیدہ نوٹس لیں۔
انہوں نے حال ہی میں لکھنو میں ایسا کرنے والے لوگوں کو ''جنونی لوگ'' قرار دیا۔
مودی نے کانپور میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا''ملک میں یکجہتی کا ماحول بنانے کی ضرورت ہے''۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُتر پردیش کی سرکار نے ''جنونی لوگوں'' کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جنہوں نے ''ہمارے کشمیری بھائیوں'' کو نشانہ بنایا تھا۔
مودی نے کہا'' میں سبھی ریاستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا جہاں بھی ہو وہ بھی فوری کارروائی عمل میں لائیں''۔