عظمیٰ نیوزسروس
جموں//چیف سیکرٹری اتل ڈلو نےجموں اور سرینگر دونوں شہروں کیلئے وزیر اعظم ای بس سیوا کے تحت 200مزید ای بسوں کو حاصل کرنے کیلئے مکانات وشہری ترقی محکمہ کے ذریعہ اب تک اٹھائے گئے اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے حال ہی میں تشکیل دی گئی یو ٹی لیول اسٹیئرنگ کمیٹی ( یو ٹی ایل ایس سی ) کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں کمیٹی کے ممبران پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی ، ڈویژنل کمشنر کشمیر /جموں ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل ، سی ای او ایس ایس سی ایل /جے ایس سی ایل کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے جموں اور سرینگر کے دونوں شہروں میں یہاں ان بسوں کو چلانے کیلئے طریقوں اور انفراسٹرکچر کی ضرورت کا نوٹس لیا ۔ انہوں نے ڈپو کی ترقی ، چارجنگ سٹیشنوں اور اس پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو چلانے کیلئے آپریشنل اخراجات کے طور پر بنانے کے اخراجات کے بارے میں بھی استفسار کیا ۔ ڈلو نے حکومت سے اخراجات کا کچھ بوجھ ڈالنے کیلئے نیشنل کلین ائیر پروگرام ( این سی اے پی ) کے علاوہ ان بسوں کے رکھ رکھاؤ کیلئے فنڈ حاصل کرنے کیلئے تمام اختیارات کی تلاش کیلئے مشورہ دیا ۔ انہوں نے سرینگر میں بمنہ اور جموں میں بھگوتی نگر میں ان بسوں کیلئے ڈپو کے قیام کیلئے محکمہ کے منصوبوں کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے محکمہ خزانہ کو مشورہ دیا کہ وہ ان گاڑیوں کے کام کیلئے فنڈز کی ضرورت کا جائیزہ لیں ۔ اس سے قبل پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ نے یہاں ان بسوں کے آپریشن کے بارے میں اپنی اطلاعات دیں ۔