سرینگر //پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم کے خدشات سے اتفاق کرتے ہوئے اس بات کا علان کیا کہ وہ اضافی اقدامات کےلئے تیار ہیں تاکہ شعبہ تعلیم طلاب دوست بن کر معیاری تعلیم فراہم کر سکے ۔ پرائےوےٹ اسکول اےسو سی اےشن نے فےصلہ کےا ہے کہ 16دسمبر سے وادی کے پرائےوےٹ اسکولوں مےں مفت اصلاحی کلاسز شروع کرےں گے جبکہ اس دوران طلباءسے صرف گرمی اور اسٹےشنری کی کم سے کم چارجز ہی وصول کی جائےں گی۔پرائےوےٹ اسلول ایسو سی اےشن کے چےر مےن جی اےن وار نے کہا کہ ہم نے فےصلہ لےا ہے کہ 16دسمبر سے وادی کے پرائےوےٹ اسکولوں مےں طلبا کے لئے مفت اصلاحی کلاسز شروع کئے جائےںگے اور طلبا کو بنا کسی فےس کے ادائےگی کے داخلہ دےا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طلباءسے اس دوران صرف کم سے کم گمی اور اسٹےشنری کے چارجز ہی دےنے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکولوں کو سردموسم مےں بھی کھلا رکھنے کا فےصلہ لےا تاکہ طلبا کوٹیو شن کے لئے بھاری رقم کی ادائےگی نہ کر نا پڑے جس کی وجہ سے طلباءجسمانی دماغی اور مالی طور پر اثر انداز ہوتے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ پرائےوےٹ اسکولی بچوں کے علاوہ سر کاری اسکولوں مےں زےر تعلےم بچے بھی جاسکتے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ اکثر پرائےوےٹ اسکولوں مےں بنےادی ڈھانچے سردےوں کے لئے موزوں ہے اور ان مےں طلبا کو کوئی پرےشانی نہےں ہوگی اور وہ ان اصلاحی کلاسز سے فائدہ اٹھا سکتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ ان اصلاحی کلاسز کے لئے طلباءسے گرمی ،اسٹےشنری اور ٹرانسپورٹ چارجز 1000روپے سے کم ہوگا ۔