اسلام آباد //عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا بطور وزیراعظم تجویز کنندہ ہوں اور فخر امام تائید کنندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے عمران خان کے بطور وزیراعظم کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں’۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان 17 اگست کو وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے اور 18 اگست کو وزیراعظم کا حلف لیں گے۔
یاد رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو باضابطہ وزیراعظم نامزد کردیا گیا تھا۔