عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی6 فروری کو گوا کا دورہ کریں گے۔، وزیر اعظم او این جی سی سی سروائیول سنٹر کے علاوہ انڈیا انرجی ویک 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد،وزیر اعظم ، وکست بھارت وکست گوا ، 2047پروگرام میں شرکت کریں گے۔توانائی کی ضروریات کی تکمیل کے حوالے سے آتم نربھرتا کے ہدف کو حاصل کرنا وزیر اعظم کا کلیدی توجہ کا شعبہ رہا ہے۔ اس سمت میں ایک اور قدم کے طور پر ، انڈیا انرجی ویک 6 سے 9 فروری تک گوا میں منعقد ہوگا۔ یہ ہندوستان کی سب سے بڑی اور واحد توانائی کی نمائش اور کانفرنس ہوگی، جس میں توانائی کی قدر کے پورے سلسلے کی زنجیر کو اکٹھا کیا جائے گا، اور یہ پروگرام ہندوستان کے توانائی کی منتقلی کے اہداف کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعظم عالمی تیل اور گیس کے سی ای اوز اور ماہرین کے ساتھ گول میز کانفرنس کریں گے۔انڈیا انرجی ویک 2024 کے لیے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو ترغیب دینا اور ان کو انرجی ویلیو چین میں ضم کرنا توجہ کا ایک اہم ترین مرکز ہوگا۔ اس میں مختلف ممالک کے تقریبا 17 توانائی کے وزرا، 35,000 سے زیادہ حاضرین اور 900 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت کی توقع ہے۔ اس کے چھ وقف کنٹری پویلین ہوں گے۔کینیڈا، جرمنی، نیدرلینڈ، روس، برطانیہ اور امریکہ۔ ایک خصوصی میک ان انڈیا پویلین کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ان اختراعی اقدامات کی نمائش کی جا سکے جن کی توانائی کے شعبے میں قیادت ہندوستانی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں کررہی ہیں۔