وزیراعظم نے امدادباہمی شعبے میں نئی جان ڈالدی کواپریٹوشعبے کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنالازمی:امت شاہ

 عظمیٰ نیوزسروس

نئی دہلی//وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امدادباہمی شعبے میں نئی روح پھونک دی ہے ۔یہاں وزیراعظم کے ہاتھوں امدادباہمی شعبے کے پروگراموں کے افتتاح کے موقعہ پر بولتے ہوئے امت شاہ نے کہا آج ماگھ پورنیما ہے اور یہ ایک متبرک موقعہ ماناجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ ان سکیموں کے شروع کئے جانے سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ شاہ نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ملک کے آذاد ہونے کے بعد امدادباہمی شعبے سے وابستہ افراد نے اس کیلئے الگ وزارت کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ امداباہمی شعبے میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ہمیں اسے جدیدبناناہوگاتاکہ یہ موجودہ وقت سے ہم آہنگ ہواوراسے شفاف بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سالہاسال کے مطالبے کے باوجود کسی نے اس پرغورنہیں کیا،لیکن جب مودی نے زمام اقتدارسنبھالی ،توانہوں نے امدادباہمی شعبے کیلئے الگ سے مکمل وزارت قائم کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ گزشتہ35ماہ میں54سکیموں کے ذریعے امدادباہمی کے تمام شعبوں کوترقی کی راہ پرگامزن کرایا گیا۔امت شاہ نے کہا کہ میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ مودی نے125برس کے بعد امدادباہمی شعبے میں نئی جان ڈالدی اوریہ آئندہ125برس ملک کی خدمت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آج سے 18000 پرائمری ایگریکلچرکریڈٹ سوسائٹیوں کے تمام ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن ہوگی اوراس کے بعدان کاتمام کام کمپوٹروں کے ذریعے انجام دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ 18,000پرائمری ایگریکلچرکریڈٹ سوسائٹیوں میں سے6500کوکمپوٹرائزکیا گیا ہے اور چنائو سے قبل مزید30,00کوکمپوٹرائزکیا جائے گا۔اس سے نہ صرف پرائمری ایگریکلچرکریڈٹ سوسائٹیوں کی جدیدکاری ہوگی بلکہ یہ شفافیت بھی ان میں آئے گی۔