کپوارہ//وزیراعظم نریندر مودی ایک نئے کشمیر کے اُبھرنے کے خواہاں ہیں اوراُن ہی کی ہدایت پرمرکزی وزیروقت وقت پرکشمیرکادورہ کرتے ہیں اوریہاں کے لوگوں کودرپیش مشکلات کاجائزہ لینے کے علاوہ ان کے ازالے کیلئے اقدامات پر بھی غور کرتے ہیں۔ان باتوں کااظہار مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ نتیانندرائے نے بدھ کو کپوارہ ضلع کے سہ روزہ دورے کے آغازپر کھئی پورہ راجوارمیں ایک ماڈل زرعی فارم کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقعہ پر تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوان اب ترقی کی دوڑ میں شامل ہورہے ہیں اورحال ہی میں جموں کشمیر کے13نوجوانوں نے مرکزی پبلک سروس کمیشن کا باوقار سول سروس امتحان پاس کیا،جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے نوجوان تعلیم وترقی کی طرف مائل ہورہے ہیں۔وزیرنے کپوارہ میں راجواڑ ،ہندوارہ ،ماگام ،ماور،نطنوسہ ،،قاضی آباد ،کپوارہ ،لنگیٹ اور درگمولہ پنچائتوں کے لئے سوچھ بھارت مشن اور نریگاکے تحت 1کرو ڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے پندرہ سالڈ وویسٹ منیجمنٹ یونٹوں کا ای۔سنگ بنیاد بھی رکھا۔