یو این آئی
نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی پولینڈ اور یوکرین کے تین روزہ تاریخی دورے پر روانہ ہو گئے ۔وزیر اعظم سب سے پہلے نواں نگر میں جام صاحب کی یادگار اور مونٹی کیسینو اور کولہاپور کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ مودی نے کہاکہ آج میں جمہوریہ پولینڈ اور یوکرین کے سرکاری دورے پر جا رہا ہوں۔میرا پولینڈ کا دورہ اس وقت ہورہا ہے جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر رہے ہیں۔ پولینڈ وسطی یورپ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ جمہوریت اور تکثیریت کیلئے ہماری باہمی وابستگی ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ پولینڈ سے، میں صدر ولادیمیر زیلنسکی کی دعوت پر یوکرین کے دورہ پر جائوں گا ۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا پہلا دورہ ہے۔ادھر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی دعوت پر 23 سے 26 اگست تک امریکہ کے سرکاری دورے پر رہیں گے ۔ سنگھ اپنے امریکی ہم منصب آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ اس دورے کے دوران، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنے امریکی ہم منصب سکریٹری آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے ۔وہ صدر کے امریکی معاون برائے قومی سلامتی امور جیک سلیوان سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ ہندوستان- امریکہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار اور متعدد سطحوں پر دفاعی مصروفیات کے پس منظر میں ہورہی ہے۔ اس دورے سے ہندوستان- امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مزید گہرا اور وسیع ہونے کی امید ہے۔راج ناتھ سنگھ امریکی دفاعی صنعت کے ساتھ جاری اور مستقبل کے دفاعی تعاون پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔