جموں//نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے وزیراعظم مودی پر مکمل بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے بدھ کے روز کہاکہ جموں وکشمیرکو جلد ریاستی حیثیت بحال ہونے کی اُمیدہے۔نائب وزیراعلیٰ نے اس تاثر کو مستردکیاکہ منتخب حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں ۔جموںمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے منگل کے روز سونہ مرگ میں کہاکہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں تو نبھاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں وزیراعظم مودی پر پورا بھروسہ ہے ۔نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہاکہ وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ نے جموں وکشمیرکو ریاستی درجہ بحال کرنے کا بارہاوعدہ کیا ہے ،اور ہمیں اُمید ہے کہ جموں وکشمیرکو جلد ریاستی حیثیت بحال ہونے کی اُمیدہے۔ایک سوال کے جواب میں نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے اس تاثر کو مستردکیاکہ منتخب حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس طاقت ہے توہم کام کررہے ہیں ۔اس سوال کہ بزنس رولز کا تعین کرنے کیلئے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی تھی ،کہیں ایسا تونہیں کہ آپ کو ریاستی درجہ ملنے کا یقین ہے ،اسلئے کمیٹی کی کوئی بات نہیں ہورہی ہے ،نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے بزنس رولز ایک اندرونی مسئلہ ہے ۔انہوںنے پھرکہاکہ منتخب سرکاراپنی طاقت جانتی ہے اورہم کام کررہے ہیں ۔